سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی صرف اس وقت ہی ہوئی ہے جب شریف اور زرداری خاندان حکومت میں نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک کی سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک طرف آئی ایم ایف سے قرض لے کر بجلی اور گیس قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا جب کہ دوسری طرف نوکر شاہی کیلیے مراعات اور اپنے ممبران اسمبلی کیلیے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیا۔ کیا یہ معاشی پالیسی ہے جو پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالے گی؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی صرف تب ہوئی جب شریف اور زرداری خاندان حکومت میں نہیں تھا۔ اب چاہے وہ مشرف کا دور ہو یا تحریک انصاف کی حکومت۔
18 دن کے مہمان اراکین قومی اسمبلی کی اسکیموں کیلیے 51 ارب روپے جاری
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کی پہلی شرط دونوں خاندانوں کا اقتدار سے باہر ہونا ہے۔
اس حکومت نے IMF سے قرض لینے کے بعد ایک طرف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا دوسری طرف نوکر شاہی کیلئے مراعات اور اپنے ممبران اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا، کیا یہ معاشی پالیسی ہے جو پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالے گی؟ پاکستان میں معاشی ترقی صرف تب ہوئ جب…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2023