’عید پر عوام علی امین گنڈاپور اور دیگر کارکنوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید پر عوام علی امین گنڈاپور اور دیگر کارکنوں کا دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کو یاد رکھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جو جمہوریت کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اسی جدوجہد کی پاداش می فسطائی حکومت کے نشانے پر آئے اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو آج عدالت سے جوڈیشل کسٹڈی میں دیے جانے کے فیصلے کے بعد انہیں سکھر سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔