پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج اور گزشتہ روز ہونے والے دوسرے مرحلے میں چار اضلاع میں انتخابی نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق وہاں پیپلز پارٹی اور ن لیگ مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔ تحریک انصاف نے بلدیاتی االیکشن میں دونوں جماعتوں کا آزاد کشمیر سے صفایا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف سب سے آگے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں زبردست کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔ کوئی شبہ نہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہیں وہ بھی جوتے اتار کر۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں الحمدللّٰہ ،کوئ شبہ نہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور وہ بھی جوتے اتار کر
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2022