پی ٹی آئی کا ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلیے ریفرنس پر غور

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی ہیجان انگیز سیاسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ٹوئٹر پر اہم دعویٰ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کیلیے ریفرنس دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے خود اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کا یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔