جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نےٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ آج کا تاریخی دن پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ دن کا آغاز خدا کے حضور دعا اور صدقے سے کیا ہے۔
خدا کے حضور دعا اور صدقے سے دن کا آغاز۔۔۔آللہ’ بزرگ و برتر سے دعا ہے کہ آج کا تاریخی دن PTI کی فتح کا دن ہو اور پاکستان کے طول و عرض میں عمران خان کا نام کامیابی کی نوید لائے #Election2018
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے آج کا تاریخی دن پاکستان تحریک انصاف کی فتح و کامرانی کا دن ہو۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خدا کے حضور دعا کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ملک بھر میں کامیابی کی نوید لائے۔
عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع
واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں