پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے یہ انکشاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔
فیاض چوہان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آصف زرداری دبئی میں اور ملک کی ایک اہم شخصیت بھی دبئی میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ آصف علی زرداری کو ملک میں فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے اور حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔
آصف زرداری دوبئی میں۔۔۔ملک کی ایک اہم شخصیت دوبئی میں۔۔۔!!!
آصف زرداری کو فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے
حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔۔۔!!!— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) July 25, 2022
واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پیر کے روز اچانک دبئی روانہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ
آصف زرداری غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند دن وہاں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔