جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکمران جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریک انصاف اکثریتی جماعت ہے تو اقتدار اس کے سپرد کریں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو کو بھی کہتا ہوں چلو اکٹھے عوام میں جاتے ہیں اس اقتدار کو چھوڑیں اگر واقعی لارجر گروپ پی ٹی آئی ہے تو اقتدار ان کو دیدیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اس باراسمبلیاں خریدی اور بیچی گئیں ہمارا ضمیر کس طرح اس ایوان میں بیٹھنے پر مطمئن ہیں ہارنے والے پریشان اور جیتنےوالے بھی مطمئن نہیں اس کیفیت میں حکومت میں بیٹھنےوالی جماعتیں ہمارے ہم سفر رہے ہیں ہم ان جماعتوں کی قدر کرتے ہیں جو حکومت میں ہیں اس جماعت کے سینئر لوگ مجبور ہیں کہ وہ اپنےمینڈیٹ پر اعتراض کر رہے ہیں۔
انہوں نے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی عزم کر رکھا ہے کہ اس غلامی کےخلاف لڑیں گے آئین وقانون کےمطابق عوام میں جا کر غلامی کیخلاف لڑیں گے، 2مئی کو کراچی اور 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا سب کو پیغام ہے ہمیں نہ روکا جائے جو ہمیں روکے گا وہ اپنےلیے مصیبت کو دعوت دے گا عوام کے سیلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسدقیصر کا جو مطالبہ ہے وہ درست ہے جلسہ کرنا ان کا حق ہے اور میں ان کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہوں، مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوتا کہ ہم جلسہ کر سکتے ہیں یا نہیں۔