’ہم دیوالیہ پن سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں‘

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی دن میں آزاد میں ہوئے آج بھارت سپرپاور کے خواب دیکھ رہا ہے ہم دیوالیہ پن سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس باراسمبلیاں خریدی اور بیچی گئیں ہمارا ضمیر کس طرح اس ایوان میں بیٹھنے پر مطمئن ہیں ہارنے والے پریشان اور جیتنےوالے بھی مطمئن نہیں اس کیفیت میں حکومت میں بیٹھنےوالی جماعتیں ہمارے ہم سفر رہے ہیں ہم ان جماعتوں کی قدر کرتے ہیں جو حکومت میں ہیں اس جماعت کے سینئر لوگ مجبور ہیں کہ وہ اپنےمینڈیٹ پر اعتراض کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ جمہوریت آج کہا کھڑی ہے ہم نے اپنے اصول پر سمجھوتے کئے ہیں ،اپنی جمہوریت بیچی ہے ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے آقا بنائے ہیں اپنے ہاتھوں سے آقا بنائیں گے تو یہی آخرت کی نشانی ہے ہم آج یہاں کوئی قانون پاس نہیں کرسکتے، اسپیکر صاحب آپ اور آپ کی جماعت گواہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر بچہ 2سے3لاکھ روپے تک کا مقروض ہو چکا عوام ہمیں گالیاں دیں اور ذمہ دار ٹھہرائیں یہ کون سی سیاست ہے ہم نے اپنے ملک کو جمود کا شکار بنادیا ایسی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں پاکستان آج ایک سیکولر اسٹیٹ کا روپ دھار چکا ہے، فیصلےدیوارکےپیچھےلوگ کریں اورگالیاں عوام ہمیں دے۔