کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے تاجروں کے خلاف دائر مقدمات ختم کرنے یا واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے مقدمات کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات کو درست قرار دیا۔
انہوں نے چیمبر آف کامرس کے اراکین کو مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی کہ چند روز میں تاجروں کے خلاف دائر مقدمات ختم کردیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر کی یقین دہانی پر چیمبر آف کامرس نے ہڑتال اور احتجاج کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے تاجروں کو دس جنوری تک انتظار کرنے کی سفارش کی۔
اشفاق احمد نے یقین دہانی کرائی کہ درآمد اور برآمد کنندگان سمیت دکانداروں اور صنعتی و کاروباری شخصیات کے مقدمات واپسی کو کسٹم انٹیلی جنس کی کلیئرنس سے مشروط بھی کیا۔