اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات اکٹھا کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق بیان جارری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات مد میں 7000 ارب اکٹھا کر لیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
الحمداللہ!
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے
26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھا کر لیا ہے۔30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 27, 2023
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بہت سی ترمیم کی ہے، حکومت نے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہے اس کے علاوہ فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائدکیےگئے ہیں۔