ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آر 41،800 بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھےکر لیے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے 7ماہ میں 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے جب کہ رواں مالی سال 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کاہدف تھا۔

ایف بی آر نے7 ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں رواں سال1177ارب روپےزیادہ ٹیکس جمع کیا۔ جنوری میں ایف بی آر نے 681 ارب روپے کے محصولات اکھٹےکیے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 545 ارب روپے اکٹھے کیےگئے تھے۔