پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالا ایف بی آر افسر معطل ، فیصل واوڈا کی چیئرمین کو شاباشی

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالا ایف بی آر افسر معطل

اسلام آباد : پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آرافسرکو معطل کردیا گیا ، جس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کو شاباشی دی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر چیئرمین ایف بی آر کا بڑا اقدام سامنے آیا۔

چیئرمین راشد لنگڑیال نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا۔

جس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا ویلڈن چیئرمین ایف بی آر، نوکری سےبرطرفی کی کارروائی کاآغازآپ کی پاکستان کیلئے نیک نیتی کااظہارہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہےبدمعاشی نہیں، چیئرمین ایف بی آرملک کیلئےاچھےاقدام کرناچاہتے ہیں،جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کاروباری لوگوں سےعزت واحترام سے جو کہیں پاکستان کیلئے کرنے سے گریز نہیں کریں گے ، یہ ہمارا سرمایہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے اور اچھے اقدام کیلئے کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں : فیصل واوڈا کا ایف بی آر افسر کی وائرل ویڈیو پر سخت بیان سامنے آگیا