نئے ٹیکس سال میں 16 لاکھ 95 ہزار 560 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے: ایف بی آر

3کمپنیوں کیخلاف

کراچی: سال 2018 اور 2019 کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق ایف بی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2018 میں 28 فروری تک 16 لاکھ 95 ہزار 560 گوشوارے جمع ہوئے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سال 2019 کے لیے 28 فروری تک 24 لاکھ 72 ہزار 609 گوشوارے جمع ہوئے، 2019 کے گوشوارے پچھلے سال 28 فروری تک جمع گوشواروں سے 45 فی صد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جاتی رہی اور 9 اگست حتمی تاریخ مقرر کی گئی، خبروں میں 28 فروری تک جمع گوشواروں کا 2018 میں 9 اگست تک سے موازنہ کیا گیا، ٹیکس سال 2018 کی حتمی تاریخ سے ٹیکس سال 2019 کی حتمی تاریخ تک کل عرصہ 6 ماہ کا بنتا ہے۔ اس دوران جمع شدہ ٹیکس گوشواروں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سندھ، سیلز ٹیکس وصولی میں 24.75 فی صد اضافہ

ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر آنے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، حتمی تاریخ کے بعد گوشوارے جرمانہ ادائیگی کے بعد ہی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ادھر سندھ ریونیو بورڈ کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، اس سلسلے میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2020 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 24.75 فی صد اضافہ ہوا۔