ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کے لیے بڑی عید پر بڑی خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کر دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جس کو وزیراعظم شہباز شریف نے ختم کر دیا ہے اور ان کی تنخواہیں بھی پاک فوج کے برابر کر دی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ اعلان گزشتہ روز پاک افغان سرحد پارہ چنار دورے کے موقع پر خطاب میں کیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک وقوم کیلیے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے۔