دالبدین: ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبدین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
دوران آپریشن زیر زمین بڑی تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا ہے، برآمد کیے گئے اسلحے میں تیرہ بم ، ایس ایم جیز اور دو سو چالیس سے زیادہ گولیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے: ناصر جنجوعہ
دوسری جانب بلوچستان میں علیحدگی پسند کمانڈرز کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کچھ روز قبل بلوچستان کے علاقے خاران میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر احمد نواز نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں جشن آزادی کے موقع پر سات سو علیحدگی پسند دہشت گردوں نے کوئٹہ پولیس لائن میں منعقدہ تقریب کے دوران ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔