لاہور میں بڑی گینگ وار کے بادل منڈلانے لگے

پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت شہر لاہور میں بڑی گینگ وار کے بادل منڈلانے لگے شہری خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں بڑی گینگ وار کے بادل منڈلانے لگے ہیں، لیکن شوٹرز کی فیکٹریاں کہاں ہیں۔ پولیس اب تک یہ معلوم کرنے میں ناکام ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی گینگ وار سے شہری بھی خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

لاہور میں گینگ وار کا معاملہ سب سے پہلے نوے کی دہائی میں سامنے آیا، جب دو گروپوں میں گینگ وار لڑائی میں کئی افراد جان سے گئے، اس کے بعد سے یہ سلسلہ وفقے وقفے سے اب تک جاری ہے۔

بلا ٹرکاں والا کے قتل سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک بلا ٹرکاں والا، اسکا بیٹا عارف امیر ٹیپو ٹرکاں والا اور اب اس کا بھی بیٹا امیر بلاج قتل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مخالف گروپ طیفی بٹ خاندان سے ایک شخص، اس کا بہنوئی جاوید بٹ قتل ہوا ہے۔ اس گروپ کے سرغنہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ تاحال مفرور ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید بٹ کو رواں ماہ 2 ستمبر کو اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر کے اس وقت قتل کیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کہیں جا رہا تھا۔ اس واقعے میں مقتول کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی۔

جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے اور دونوں کے نام پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/billa-truckanwala-tefi-butt-family-feud/