دنیا بھر میں ہتھیاروں کی فروخت کیوں بڑھ رہی ہے؟

اٹلی نے یورپی یونین کی مشترکہ فوج بنانے کا مطالبہ کر دیا

چین، روس اور ایران کے خوف سے دنیا بھر میں ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ریاستوں کے جارحانہ انداز نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ کیا ہے۔

تھنک ٹینک نے پیر کو کہا کہ یوکرین میں روس کی جنگ نے 2014 تا 18 کے مقابلے میں 2019 تا 23 میں یورپ میں ہتھیاروں کی خریداری میں دُگنا اضافہ کیا۔

یوکرین سب سے بڑا علاقائی درآمد کنندہ اور دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔

ایشیا میں ہتھیاروں کی برآمدات عالمی سطح پر 37فیصد کے ساتھ سب سے بڑا حصہ ہیں اور امریکا کے اتحادیوں جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے ساتھ خریداری میں سب سے آگے ہیں۔

مثال کے طور پر جاپان نے اپنی درآمدات میں ڈھائی گنا اضافہ کیا اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ 400 طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا آرڈر دیا جو شمالی کوریا اور چین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی اتحادیوں قطر، مصر اور سعودی عرب نے بھی مشرق وسطیٰ میں خریداری کی قیادت کی جو عالمی درآمدات کا 30 فیصد ہے۔