انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان ، 45 فیصد طلبہ ناکام

اسلام آباد : وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، نگران وزیرتعلیم مدد علی سندھی نتائج کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کرے گا، اس حوالے سے کنٹرولرامتحانات نے بتایا کہ 11 ویں اور 12 ویں کے نتائج کا اعلان کل صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

نگران وزیرتعلیم مدد علی سندھی نتائج کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ نے گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کو نتائج کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔