’سکیورٹی و مالی صورتحال انتخابات کیلیے مناسب نہیں‘

کابینہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور اس کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق غور کیا گیا۔

کابینہ ارکان نے رائے دی کہ انتخابات پورے ملک میں ایک ساتھ ہونے چاہییں، سکیورٹی اور مالی صورتحال انتخابات کے لیے مناسب نہیں ہے، حکومت کے پاس فنڈز کی کمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ بات چل رہی ہیں۔ متعلقہ وزرا نے بریفنگ دی کہ دو صوبوں میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ حکومت موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے پالیسی بیان پر بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے شہید آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو خراج عقیدت پیس کیا۔ کابینہ نے کہا کہ بریگیڈیئر برکی وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہو گئے قوم سلام پیش کرتی ہے۔