کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ چینی پورٹ سے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اس خوشی کی نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو جو فائر ٹینڈرز دئیے گئے ہیں ان میں سات ہزار لیٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل ہیں۔
علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کےلیے اس تحفے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 50 جدید فائر ٹینڈرز ، 2 باؤزر چینی پورٹ سے کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔
50 State of the Art Fire Tenders of 7000 liters of water & foam capacity + 2 Water Bowsers loaded on a ship & on their way to KHI.
Thank You PM @ImranKhanPTI for this gift to KHI! pic.twitter.com/kwFHymGoqn— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 20, 2020
چین سے پاکستان آنے والے 20 دسمبر کو 50 فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ ہونے تھے، جو وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں فائر بریگیڈ کی 44 گاڑیاں ہیں جن میں سے صرف 14 قابل استعمال ہیں، جس کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کےلیے چین سے 50 فائر ٹینڈرز منگوائے گئے تھے جو وفاق کی جانب سے تحفہ ہے۔