ٹرین حادثے پر وفاقی وزیر کا ایکشن، کئی افسران معطل

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ڈھرکی ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے ‏مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق متعدد ریلوے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ‏ہے۔ سکھر، کراچی اور لاہور ڈویژن کے 9 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ‏

معطل ہونے والوں میں ڈی ای این’’ٹو‘‘سکھر غلام قادر لاکھو، اےایم ای ون سکھر عبدالعزیز، پی ‏ڈبلیوآئی میرپور قاضی شمس الدین، سب انجینئرجی آرون کراچی ڈویژن، ابتسام الحسن، اےٹواو، ‏اےسی او سکھرنہال خان شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سول شوکت علی شیخ، ڈی ای این ٹو کراچی مجیب رحمان، پی ‏ڈبلیو آئی حیدر آباد مسٹر منصور انور، ڈویژنل مکینیکل انجینئر 2 لاہور محمد عمران کو معطل کیا ‏گیا ہے۔

ریلوے حکام نے اسسٹنٹ ٹریفک افسر سکھر، اےایم ای سکھر اور ٹی ایکس آر کراچی کو بھی ‏معطل کر دیا گیا۔