وفاقی سیکریٹری قومی صحت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈاکٹرز کی غفلت

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری قومی صحت ڈاکٹراللہ بخش ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر اللہ بخش کو عہدے سے احکامات جاری کردیے گئے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹراللہ بخش ملک کی جگہ توقیر شاہ کو ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت قومی صحت مقرر کیا گیا ہے،توقیرشاہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےسیکریٹری تعینات رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ جیل خانہ جات میں افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بدین جیل محمد یاسین کوسپرنٹنڈنٹ جیل کااضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

تقرری کے منتظر افسر غلام مرتضیٰ سپرنٹنڈنٹ ویمن اور بچہ ڈسڑکٹ جیل تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ارشاد رند کو جیل سپرنٹنڈنٹ گھوٹکی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔