اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق وفاقی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
تفصیلات کے مطابق آج تقریر کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور پر کڑی تنقید کی، پیپلزپارٹی ارکان نے فہمیدہ مرزا کی تقریر کے دوران شورشرابا کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا.
[bs-quote quote=”میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فہمیدہ مرزا”][/bs-quote]
فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ پرجو حملہ ہوا تمام میڈیا نے دکھایا، میڈیا پر حملہ ہوا، جس پر مقدمات بھی چلے،21 ویں صدی میں نقاب پوش لوگ کراچی کی سڑکوں پر آگئے، یہ نقاب پوش افراد کون تھے، سندھ حکومت نے اس ضمن میں کیا کیا.
ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں، دستاویز ات کے ساتھ میرے پاس ثبوت موجود ہیں، مجھے مجبور مت کریں، فریال تالپور بغیر عہدے کے وزیراعلیٰ بنی پھر رہی تھیں.
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر مجھے بات نہ کردی گئی، تو میں بھی کسی ممبر کو بات نہیں کرنے دوں گی، پی پی ارکان کی گفتگو کےدوران میں نے ان کی بات سنی، یہ وہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جس کو انھوں نے نوچ کھایا.