بابر اور فخر نے کیوی فاسٹ بولر کی نیندیں اڑا دیں؟

لوکی فرگیوسن

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن انجری سے صحت یابی کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت پر پرجوش ہیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو پاکستان کے خلاف بقیہ تین ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ میں بین سیئرز کی جگہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگیوسن نے کہا کہ اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت پر پرجوش ہوں۔

جب فرگیوسن نے فخر زمان اور بابر اعظم کو بولنگ کروانے کے چیلنج کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح سو رہے ہیں اور میری کوئی نیند نہیں اڑی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا آپ رات کو یہ سوچتے ہوئے سوتے ہیں کہ فخر زمان اور بابر اعظم کو بولنگ کیسے کی جائے؟

جواب میں فرگیوسن نے کہا کہ نہیں، میں ایک بچے کی طرح سو رہا ہوں۔

کیوی فاسٹ بولر نے بابر اعظم اور فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ان کو آؤٹ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 2-0کی برتری حاصل ہے۔