فیروز خان کی اہلیہ کے گھریلو جھگڑے سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

فیروز خان زینب

اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے گھریلو جھگڑے سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پرنئی بحث چھیڑ دی۔

فیروز خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے کیریئر میں بے شمار ہٹ ڈرامے دیے۔

ان کی ذاتی زندگی خبروں کی زینت بنی رہی جس مین ان کی محبت اور شادیاں شامل ہیں، اداکار کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

کچھ عرصہ قبل فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے شادی کی ہے۔

فیروز خان کی اہلیہ زینب ماہر نفسیات ہیں اور وہ اکثر اپنے کیریئر کے ایک حصے کے طور پر ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرتی ہیں اب انہوں نے گھریلو تشدد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ کبھی بھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتی۔

ڈاکٹر زینب نے ایک نوٹ لکھا اور بتایا کہ کس طرح تشدد کبھی بھی محبت کی علامت نہیں ہوتا اور عورت کو کبھی بھی اپنی عزت سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ محبت عزت، خیال رکھنے اور مہربانی کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر زینب نے لکھا کہ نفسیات کبھی یہ نہیں کہتی کہ عورت اپنی عزت چھوڑ دے اور کسی کو یہ نہیں کہا جانا چاہیے کہ وہ شادی کے لیے اپنی خودداری قربان کرے، کیونکہ ایک صحت مند رشتہ اعتماد، عزت اور تحفظ پر قائم ہوتا ہے، نہ کہ قابو پانے یا خوف پر۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹرز یا پروفیشنلز سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں کریں گے تو اس سے تشدد کو معمول سمجھا جا سکتا ہے اور جرائم کی شرح بڑھ بھی سکتی ہے۔