ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر سمیت 4 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد ندیم، عامر اعجاز، محمد فہد، صادق علی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محمد ندیم نامی مسافر کو جعلی ویزے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے فیصل آباد سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ جانے کی کوشش کی۔
یہ پڑھیں: ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر مشکوک پایا گیا، گرفتار مسافر صادق علی، محمد فہد اور عامر اعجاز نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
حکام کے مطابق مسافر نے ایجنٹوں کو نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے کے لیے 67 لاکھ روپے دیے، ایجنٹوں نے مسافر کو جعلی ویزا اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔