ایف آئی اے کی کارروائی : مزید 3 انسانی اسمگلرز گرفتار

انسانی اسمگلر کراچی

گجرات: وفاقی تحقیقانی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرکے تفتیش کاآغازکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقانی ادارے (ایف آئی اے) گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود نے بتایا کہ 2انسانی اسمگلرزکو پھالیہ اور ایک کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تینوں گرفتار انسانی اسمگلرز سے تفتیش کاآغازکردیاگیا ہے اور گرفتارایجنٹس کے خلاف انسانی اسمگلنگ سمیت منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

طارق مسعود نے کہا کہ ایف آئی اے گجرات اب تک 19 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر چکی ہے۔

گذشتہ روز یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی تھی ، ایف آئی اے نے اکتالیس گرفتار انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنےکا بھی فیصلہ کیا تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت دی تھی کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کوئی ایجنٹ فرار نہ ہو۔۔ لاہور اور فیصل آباد میں پانچ انکوائریاں اور ایک سو انچاس مقدمات درج ہیں۔