کراچی : کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار، 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد

غیرقانونی کرنسی

کراچی : کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے منیجر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کوویسٹ ورف روڈپرنجی بینک کی برانچ سےگرفتارکیا گیا، ملزمان کی شناخت شجاع الدین، حسین کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم شجاع الدین نجی بینک میں بطوربینک منیجرکام کررہا تھا ، ملزمان کئی ماہ سےغیرقانونی طور پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ہیں۔