سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر پکڑے گئے

ملتان: ایف آئی اے نے سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے سگریٹ کے 900 پیکٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ مسافروں کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔