وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ پولیس میں درج 26 کیسز کی تفتیش شروع کرنے ک فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کیسز کی تفتیش کارپوریٹ کرائم سرکل، اسٹیٹ بینک سرکل اور بینکنگ سرکل کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 40 مقدمات کی تفتیش سندھ پولیس کو واپس کردی گئی ہے سندھ پولیس نے66 کیسزایف آئی اے کو بھجوائےتھے۔
حکام کے مطابق کیسز میں منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ٹیررفنانسنگ کےمقدمات شامل ہیں اور کچھ مزیدکیسزکی تفصیلات سندھ پولیس سےمانگی ہیں۔
فیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ملک و بیرون ملک میں غیر قانونی رقوم کی منتقلی (منی لانڈرنگ) کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کےلیے ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب پولیس سے معاہدے پر دستخط بھی لے لیے ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ہیڈکوارٹر میں اسپیشل اینٹی منی لانڈرنگ ڈیسک بھی قائم کرکے سرکاری محکمے اور ریگولیٹری اداروں کو رجسٹرڈ بھی کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کو تمام سرکاری محکمے اور ریگولیٹری باڈیز سہو لت فراہم کریں گی