اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے جبکہ سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت تعصب،نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں متنازع بل پر مظاہروں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک قائداعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے، رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ، ملک کی تمام اقلیتیں پاکستان سے والہانہ محبت کرتی ہیں، اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔
پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔ رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ملک کی تمام اقلیتیں پاکستان سے والہانہ محبت کرتی ہیں۔ان کے حقوق محفوظ ہیں۔#CAAProtests pic.twitter.com/DPkg8znNDO
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 4, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت تعصب،نفرت کی آگ میں جل رہا ہے, بھارت میں اقلیتیں سراپااحتجاج ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ان کی شہریت کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت آج تعصب اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں۔این آر سی اور بھارتی شہریت کے متعصبانہ امتیازی اور نفرت پر مبنی اقدامات سے اقلیتوں کو ان کی شہریت کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔#CAAProtests pic.twitter.com/GY5JlrwFSX
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 4, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا بھارتی معاشرےپرہندوتواکاغلبہ ہے، گاندھی اورنہروکاہندوستان مٹتادکھائی دیتاہے، ہندوتواستان میں اقلیتوں کوبدترین تشدد،ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی معاشرے پر ہندتوا کا غلبہ ہے۔گاندھی اور نہرو کا ہندوستان مٹتا دکھائی دیتا ہے اور "ہندتوا ستان” میں اقلیتوں کو بدترین تشدد، جبراور ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔#CAAProtests pic.twitter.com/S6R2WjQV1m
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 4, 2020
واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مودی سرکار کے بنائے گئے شہریت کے متنازع قانون میں مسلمانوں کےعلاوہ تمام مذاہب کے افراد کوبھارتی شہریت کاحق دیاگیا ہے۔