انگلش فٹبال ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
انگلینڈ نے ایلاٹون کے گول کے ذریعے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی جسے سیم کیر نے چند منٹوں بععد ہی برابر کردیا، اس کے بعد لارین ہیمپ اور ایلیسیا روسو نے گول کرکے انگلینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل اسپین اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ 19 اگست کو تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا ویمنز اور سوئیڈن ویمنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔