دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، فرانس اور مراکش کے میچ کے بعد دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔
فیفا ورلڈکپ سے جڑی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں فٹبال شائقین کی جانب سے سراہا گیا اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے مراکش کے ہیرو گول کیپر یاسین بونو کی شیئر کی گئی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسین بونو کی گفتگو کے دوران ہی ان کے بیٹے نے مائیک کو ’آئسکریم‘ سمجھ لیا اور اسے کھانے کی کوشش کرنے لگے جس پر والد اور میزبان کے ساتھ ننھے بیٹے بھی مسکرا دیے۔
Yassine Bounou's son thinking the 🎤 to be 🍦 is supremely adorable! ❤️ #FIFAWorldCup pic.twitter.com/YTorvQwDvM
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 14, 2022
فیفا کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یاسین بونو کا بیٹا مائیک کو آئسکریم سمجھ رہا ہے، یہ انتہائی پیارا ہے۔‘
ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔