ممبئی: بالی وڈ کے بڑے نام ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی کل بروز جعمرات ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کو دھچکا لگ گیا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ’فائٹر‘ کو کل بھارت کے سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا جس کیلیے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔
ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کے خلیجی ممالک میں رہنے والے مداحوں کیلیے بُری خبر ہے کہ وہاں اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم متحدہ عرب امارات میں نمائش کی جائے گی۔
پروڈیوسر فلم ماہر گریش جوہر اور تجزیہ کار سریدھر پلئی کے مطابق خلیجی ممالک میں فلم کی ریلیز پر لگنے والی پابندی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
’فائٹر‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں اور اسے Viacom18 Studios اور Marflix Pictures نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس کا بجٹ لگ بھگ 250 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اور فلم کی کاسٹ اس کی تشہیر میں مصروف ہے۔ کچھ روز قبل افواہوں نے جنم لیا تھا کہ دپیکا پڈوکون اور سدھارتھ آنند کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ ٹریلر لانچ کی تقریب سے غیر حاضر رہیں۔
تاہم گزشتہ روز ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کو ایک ساتھ فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد افواہوں نے دم توڑا تھا۔
View this post on Instagram