دبئی پولیس نے خاتون سیاح کی ڈیم میں گری گولڈ چین نکال کر واپس کر دی

دبئی پولیس نے غیرملکی خاتون سیاح کی ڈیم میں گری سونے کی چین نکال کر مالکن کو واپس دے دی۔

ایک فلپائنی سیاح جس نے حال ہی میں ہٹا ڈیم میں اپنی سونے کی چین گرائی تھی، اس وقت خوشگوار حیرت ملی جب ایک خصوصی پولیس یونٹ کے غوطہ خور قیمتی زیور کو ڈھونڈنے کے لیے ڈیم میں کود گئے۔

دبئی پولیس کی مدد طلب کرنے کے بعد، پورٹس پولیس اسٹیشن اور میری ٹائم ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر کام شروع کیا اور چند منٹوں میں، انہوں نے اس کی سونے کی چین واپس نکال لی۔

میرین اور ریسکیو یونٹ کے سربراہ میجر مروان الکعبی نے خلیجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آپریشنز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ہٹا کے علاقے میں ایک سیاح سے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

جس میں اس نے بتایا کہ اس کی سونے کی زنجیر اس وقت پانی میں گر گئی تھی جب وہ تیرتے ہوئے ڈیم کے کنارے پر کھڑی تھی اور کیمرے سے تصویر بنا رہی تھی۔

Dubai tourist loses necklace in Hatta Dam, police dive in to retrieve it

سونے کی چین کے گُم ہونے پر خاتون پریشان تھی۔ سیاح کو خوش کرنے کے لیے میرین ریسکیو یونٹ کے ریسکیو غوطہ خوروں نے سونے کی چین برآمد کر لی۔