انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو آئندہ برس 11 سے 15 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مقام اور تاریخ کا حتمی اعلان کر دیا ہے جو آئندہ سال 11 سے 15 جون تک لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون کو ریزرو ڈےکے طور پر رکھا گیا ہے۔
یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن ہے جس کا فائنل رواں سائیکل 25-2023 کے اختتام پر آئی سی سی کی دو ٹاپ رینکنگ ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
اس سے قبل افتتاحی ایڈیشن میں نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بنی تھی جب کہ آسٹریلیا نے دوسرا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں بار حریف ٹیم بھارت تھی جو ناکام ونامراد واپس لوٹی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق شائقین کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے ٹکٹ کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں کھیلے گئے دونوں فائنل اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔
انڈیا اور آسٹریلیا گزشتہ سال لگا تار دو آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں مدمقابل آئے اور دونوں بار پیٹ کمنز نے ہی ٹرافی اٹھائی۔
اس وقت بھارتی ٹیم 9 میچ کھیل کر 6 فتوحات کے ساتھ پہلے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 12 میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/pakistani-captain-shan-masood-after-lost/