لاہور : وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کر کے چلے گئے، کچھ دنوں تک معیشت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اس وقت 1100ارب روپے کا مقروض ہے۔
چھپن (56)کروڑ روپےکی عدم ادائیگی پر کمپنیاں ہمارے خلاف عدالت میں گئی ہیں، ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کر کے چلے گئے، سابق حکمرانوں کی ترجیحات ہی کچھ اور تھیں۔
مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ کچھ دنوں تک معیشت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، معاشی بہتری لانے کیلئے کڑوی گولیاں کھانا پڑرہی ہیں، عوام ٹیکس اپنا فرض سمجھ کر ادا کریں۔
مزید پڑھیں : حکومت طلبہ و طالبات کو تیس لاکھ روپے تک قرضہ دے گی، وزیر تجارت پنجاب
وزیر خزانہ نے کہا کہ اب فیکٹریوں اور دکانوں پر مختلف ادارے چھاپے نہیں ماریں گے، کاروباری طبقہ میں پھیلائی جانے والی خوف و ہراس کی فضا کم کریں گے، تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، کاروباری طبقہ کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔