پہیلی: کیا آپ اس تصویر میں چھپی حقیقت بتا سکتے ہیں؟

ہم نے اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

اسی ضمن میں آج ایک مرتبہ پھر نئی تصویر شایع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے۔

اس طرح کی پہیلیوں کا حصہ بن کر جواب تلاشنا ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی معاون ہے۔

بہرحال یہاں موجود تصویری پہیلی کا جائزہ لیں دیکھیتے ہیں آپ کس حد تک اپنی عقل کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس تصویر میں چشمہ، ٹوپی اور کھڑا کوئی شخص نظر آرہا ہوگا لیکن یہ منظر اس انداز سے کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا کہ دیکھنے والے الجھن کا شکار ہورہے ہیں اور اب تک کئی لوگ اس پہیلی کو حل نہیں کرسکے۔

آپ کو بھی ہم 30 سیکنڈ کا وقت دیتے ہیں، جواب ڈھونڈیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! کیا آپ نے پہیلی کا حل تلاش کرلیا؟ اگر ہاں تو کومنٹ میں جواب دیں اگر نہیں تو ذیل میں موجود جواب جان لیں۔

اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہاں کوئی شخص اپنے بچے کو گود میں لیے کھڑا ہے، بچے نے چشمہ اور ٹوپی پہن رکھی ہے جبکہ ناک مذکورہ شہری کی ہی ہے۔ اس منفرد عکس بندی نے کئی صارفین کو ہار ماننے پر مجبور کردیا۔