گمشدہ موبائل فون کو ڈھونڈنے والا ٹریکر

موبائل فون کا گم ہوجانا نہایت پریشانی کی بات ہوتی ہے جس سے ایک طرف تو تمام رابطوں سے کٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے، دوسری جانب موبائل فون میں محفوظ قیمتی و ذاتی ڈیٹا سے محرومی کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔

تاہم اب اس مشکل سے بچنے کے لیے موبائل فون کو ڈھونڈنے والا ٹریکر تیار کرلیا گیا ہے۔

سکے کی شکل کا ٹریکر براوو بلیو ٹوتھ کی مدد سے کام کرتا ہے۔

یہ صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ دیگر اشیا جیسے کار، سائیکل، ان کی چابیاں، یا گمشدہ بٹوہ بھی ڈھونڈنے میں مدد دے سکتا ہے۔

گمشدہ چیز کو ڈھونڈنے کے لیے موبائل میں موجود ایپ آپ کو اس شے تک پہنچنے کا راستہ بتائے گی۔

اگر موبائل فون کو ڈھونڈنا چاہیں تو سکے کو دبانے کے بعد یہ خود کار طریقے سے آپ کے موبائل کی گھنٹے بجا دے گا جس کے بعد آپ کو علم ہوجائے گا کہ آپ کا موبائل فون کہاں ہے۔

موبائل فون سمیت متعدد گمشدہ اشیا کو ڈھونڈنے والا یہ ٹریکر 24 ڈالرز میں دستیاب ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔