حیدرآباد میں شاپنگ مال پر 50 ہزار جرمانہ، مگر کیوں؟

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ایک شاپنگ مال کو غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعلقہ ادارے نے مذکورہ کارروائی ایک شہری کی شکایت پر کی جس نے سینٹرل انفورسمنٹ سیل ایپ کے ذریعے شکایت کی تھی کہ مانجیرا مال میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے ساتھ اس نے مانجیرا مال میں پارکنگ کے لیے دی گئی رسید بھی اپ لوڈ کی تھی۔

سی ای سی ایپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مال انتظامیہ پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے۔

مذکورہ شکایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کوکٹ پلی مانجیرا مال کو غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے جرم میں 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔