اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ بھی نہیں سکتا، حکومت نےاقتصادی حالات کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، ایساپروگرام بنایا جائے گا آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کےمفادکومقدم رکھا، وزیراعظم نےاپنی سیاست کونہیں ملکی مفادکوترجیح دی، جتنےمشکل فیصلےعمران خان نےکیےکوئی اورسوچ بھی نہیں سکتا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا، اپنی سیاست کو نہیں. ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 13, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت نےاقتصادی حالات کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، وزیراعظم کےوژن کےتحت کمزورطبقات کےحقوق کاتحفظ کیاجائے گا۔
حکومت نے ملک کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے. وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت غریب اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 13, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا احساس پروگرام کومزیدوسعت دی جائےگی، غریب وزیراعظم عمران خان کےدل کےقریب ہیں، غریبوں پرمہنگائی کابوجھ نہیں پڑنےدیں گے، اصلاحات پرکام کرکےاقتصادی حالات کوبہتر بنایاجائےگا، ایساپروگرام بنایاجائے گا آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے۔
احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی. غریب عمران خان کے دل کے قریب ہیں ،ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے. اصلاحات کے پروگرام پر کام کرکے اقتصادی حالات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 13, 2019
اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔
سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 13, 2019