عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔

پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صرف عوام کا دوست ہی پی ٹی آئی حکومت کا دوست ہوگا، ویڈیو اسکینڈل ہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ویڈیو پیش نہیں کرسکی ‘ عدالتی فیصلہ آئیں و قانون کے مطابق ہے، پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت علاج ہوگا ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جارہی ہے تاکہ انتظامیہ اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہوں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ پر سالانہ 275ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو ہورہے، ایم ٹی ائی عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔