لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت غیر منتخب افراد سے چلانے والوں کو منتخب افراد کی یاد آرہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں پر کیچڑ اچھالنے والے کیسے عیب پوشی کا درس دے رہے ہیں، وزیراعظم کو چیئرمین نیب معاملےمیں ملوث کرنا ایک گری حرکت ہے.
خیال رہے کہ آج سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے بویہ واقعہ اور چیئرمین نیب اسکینڈل پر وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
مریم نواز صاحبہ، اگر کرپشن کی ہے تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ٹویٹ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھ لیا گیا تھا.
فردوس عاشق ایوان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی، آپ کے ابا جی نے اگر گاڑیوں کےمزے لیے تو انھیں اب جواب دینےمیں کیا مسئلہ ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.