اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500سے 8500روپے اضافہ وزیراعظم کے غریبوں کیلئے احساس کا مظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500سے 8500روپے کردی گئی ،پنشن میں اضافہ وزیراعظم کےغریبوں کیلئےاحساس کامظہرہے، یہ ریاست مدینہ کی طرزپرفلاحی ریاست کی جانب عملی اقدام ہے،فردوس عاشق اعوان
ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں 6500روپے سے 8500روپے کا اضافہ وزیر اعظم عمران خان کے غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے احساس کا مظہر ہے۔ یہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک عملی اقدام ہے ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 12, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غریب طبقات کی دیکھ بھال کرنا وزیراعظم کا نصب العین ہے ، کمزورطبقات کاخیال رکھنےسےفلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، وزیر اعظم اسی مشن کی تکمیل پر کار بند ہیں۔
مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان
یاد رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔