اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ شدید مخالفت اور تنقید نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے مقصد پر استقامت دی اور منزل کے قریب کیا، عوام کپتان کےشانہ بشانہ حالات کامقابلہ کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تاریخ گواہ ہے تنقیداورمخالفت نے عمران خان کومقصدپراستقامت دی اور ان کومنزل کے اورقریب کیا، عمران خان نے جہد مسلسل،وژن سے مخالفین کو غلط ثابت کیا۔
تاریخ گواہ ہے کہ شدید مخالفت اور تنقید نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے مقصد پر استقامت دی اور منزل کے قریب کیا، انہوں نے اپنی جہد مسلسل اور ویژن پر یکسوئی سے ہمیشہ اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا ہے.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 11, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کپتان کےشانہ بشانہ حالات کامقابلہ کررہےہیں، عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلےکینسر کا مستقل علاج ہے، خود مختار ادارے، کرپشن، غربت، مہنگائی کا خاتمہ اور ترقی ترجیح ہیں۔
عوام اپنے کپتان کے شانہ بشانہ مشکل حالات کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلے کینسر کا مستقل علاج ہے. مضبوط خودمختار ادارے، کرپشن، غربت اور مہنگائی کاخاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 11, 2019
گذشتہ روز مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔