اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا، صدر ٹرمپ کا بیان ‘عمران خان اور پاکستان’ پر اعتماد ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم مؤثراندازسےکشمیرکامقدمہ دنیامیں پیش کررہےہیں، مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور موجودہ سنگین صورتحال تھی۔
وزیراعظم عمران خان مؤثر اور باوقار انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور اس کی موجودہ سنگین صورتحال تھی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بارآورکرایا کہ انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ، جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
80 لاکھ کشمیری مقبوضہ وادی میں محصور ہیں۔عمران خان نے دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران ٹرمپ ملاقات کے حوالے سے کہا وادی جنت نظیر میں زندگی تنگ، گلیاں اور کوچہ و بازار سنسان ہیں ، ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانےپرزوردیا۔
وادی جنت نظیر میں مظلوم عوام پر زندگی تنگ، گلیاں ویران اور کوچہ و بازار سنسان پڑے ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان”عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔
صدر ٹرمپ کا بیان”وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے”اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نےمختلف ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرزوردیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے دیگر ممالک کے سربراہان، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر اولی میور سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا پر واضح کیا علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019