کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے: فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں ناانصافیاں جاری ہیں، کراچی اور حیدرآباد کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سندھ میں گورننس کے چیلنجز کا سامنا ہے، بیڈگورننس کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں.

فردوس عاشق اعوان کے مطابق سندھ حکومت کراچی میں زندگی کی بنیادی ضرورتیں بھی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی جانب سے گورنرراج کی کوئی بات نہیں کی گئی.

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل : وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

کچھ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں.  سندھ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے.

پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج قومی اسمبلی کا جمہوری سال مکمل ہوگیا، اپوزیشن کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے.