اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولاناصاحب!مشورہ کے بجائےاپنےبیٹےسےکہیں استعفیٰ دے دیں، مارچ کشمیریوں کیلئےکریں، چوروں کی آزادی کےلیےنہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ ۔ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟
مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 20, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفیٰ دے دیں، اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال؟ اس کی تنخواہ بھی حلال؟ مراعات بھی حلال؟ اس کی نشست بھی حلال؟ ۔
مولانا صاحب! دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں۔اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال؟ اس کی تنخواہ بھی حلال؟ مراعات بھی حلال؟ اس کی نشست بھی حلال؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 20, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے، منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کےلئے نہیں؟ ۔