اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، کابینہ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے قبائلی عوام کی ترقی کے لیے 102 ارب کے فنڈز مختص کیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر واپس آئیں ہم ویلکم کہنے کے لیے تیار ہیں، آپ نے ملک کی سرحد کو نقصان نہیں پہنچایا تو واپس تشریف لائیں، مشکل وقت میں سب نے مل کر پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، معاشی ٹیم کے باعث روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی سے بجٹ کا بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا ہے، ایکسپورٹ پالیسی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، اقدامات سے افواساز فیکٹری کم، اسٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان
انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، سیگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں زیادہ لایا جائے گا، پیسہ صحت پر خرچ کیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کراؤن پرنس سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، سعودی شہزادے نے وزیراعظم کی درخواست پر حج کوٹہ بڑھایا، حکومت کا حج مشن ایک عبادت ہے، پہلے حج اسکینڈل بنتے رہے جو باعث شرمندگی کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.