فوج اسٹینڈ بائی پر ہوگی، ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت کے ردعمل کا انحصار جے یو آئی کےایکشن پر ہوگا، فوج کو ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکتا ہے، فوج اسٹینڈ بائی پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سیکورٹی کے 3 حصار ہوں گے ، سیکیورٹی کے پہلے مرحلے پر پولیس ،دوسرے پررینجرزہوگی اور تیسرے مرحلے میں افواج پاکستان ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ردعمل کا انحصار جے یو آئی کےایکشن پر ہوگا، حالات کا انحصار معاہدے پر عملدرآمد سے ہی ہوگا۔

فوج بلانے کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے وزیرداخلہ اعجازشاہ سے رابطہ کیا اور کہا فوج کو ابھی تک آرٹیکل 245کے تحت نہیں بلایا گیا، فوج کو ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکتا ہے، فوج اسٹینڈ بائی پر ہوگی۔

مزید پڑھیں :  جے یو آئی نے معاہدہ توڑا تو نتائج کی ذمہ داری خود ہوگی ، پرویز خٹک

اس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ جے یو آئی نے معاہدہ توڑا تو نتائج کی ذمہ داری خود ہوگی، مظاہرین کو ہینڈل کرنے کیلئے انتظامیہ کو فری ہینڈ دیا ہے، غیرمعمولی صورتحال پرانتظامیہ قانون پرعملدرآمد کی مجاز ہے۔

یاد رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاست کےمیدانوں میں مقابلہ کرنے میں کوئی دقت نہیں، اسلام آباد میں سات ہزار سفارتکاروں کے حوالے سے حکومت کو  تحفظات ہیں، دارالحکومت میں بدامنی سےپاکستان کاچہرہ داغدارہوتاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فضل الرحمان معاہدہ کی پاسداری کریں،پاکستان کے ساتھ رشتےکو کمزور نہ کریں۔